برازیل میں مسلح شخص نے سابقہ اہلیہ،بیٹے سمیت 12 افراد کو قتل کر دیا

برازیل میں مسلح شخص نے سابقہ اہلیہ،بیٹے سمیت 12 افراد کو قتل کر دیا

  

ریوڈی جنیرو(این این آئی)لاطینی امریکی ملک برازیل میں ایک شخص نے اپنی سابق اہلیہ، بیٹے اور دس دیگر افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ نامعلوم شخص جب ساو پاؤلو سے 100 کلو میٹر کے فاصلے پر کیمپیناس کے ایک گھر میں داخل ہوا تو اس کے پاس بہت سے ہتھیار تھے۔پولیس نے بتایا کہ اس حملے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے اور اس کے بعد اس شخص نے خود کو بھی گولی مار لی۔پولیس کے مطابق قتل کی یہ واردات نصف شب سے تھوڑی دیر قبل واقع ہوئی۔ پڑوسیوں نے دھماکے سنے لیکن انھوں نے اسے فائرنگ کے بجائے سالِ نو کے موقع پر ہونے والی آتش بازی خیال کیا۔وہ اس وقت چوکنا ہوئے جب ان میں سے ایک زخمی شخص بھاگ کر پڑوس میں مدد حاصل کرنے کے لیے پہنچا۔پڑوسی کرسٹیانو میکاڈو نے کہاکہ جب ہم نے آتش بازی اور جشن دیکھنے کی غرض سے سڑک پر جانے کے لیے دروازہ کھولا تو ایک زخمی شخص ہمارے احاطے میں مدد حاصل کرنے کے لیے داخل ہوا۔

مزید :

عالمی منظر -