شاہدرہ ، اشتہاری نے تلخ کلامی پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

شاہدرہ ، اشتہاری نے تلخ کلامی پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

  

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) شاہدرہ کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر قتل کے مقدمے میں اشتہاری نے 17سالہ نوجوان کوفا ئر نگ کر کے قتل کردیا اور موقع سے فرا ر ہو گیا ۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کروا دی ہے جسے بعد ازاں پورسٹمارٹم کا عمل مکمل ہونے کے بعد تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کر دیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ کے علاقے لاجپت روڈکا رہائشی اسامہ کا معمولی بات پر رانا نثار سے جھگڑا ہو گیا اس دوران اسامہ کا17سالہ چچا اعزازالرحمن بھی موقع پر پہنچ گیا جس نے دونوں کے درمیان بیچ بچاو کر وا دیاتھوڑی دیر بعد رانا نثار مسلح ہو کر دوبارہ وہاں آپہنچا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں اعزاز الرحمن گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا ملزم کی فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی مقامی افراد نے زمین پر لیٹ کر اپنی جانیں بچائیں ۔ جبکہ ملزم سرعام فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا ۔ اعزاز الرحمن کوہسپتال میں منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی ۔پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دئے ہیں جبکہ اس کے اہل خانہ گھر کو تالے لگا کر روپوش گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم رانا نثار اپنے بہنوئی کے قتل میں پہلے سے ہی اشتہاری ہے اس نے کچھ عرصہ قبل اپنے بھائیوں کے ساتھ ملکر فیروزوالہ میں اپنے بہنوئی کو قتل کیا تھا ۔

مزید :

علاقائی -