سابق شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون اور اس کی بیٹی کی لاشوں کی تلاش جاری

سابق شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون اور اس کی بیٹی کی لاشوں کی تلاش جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)نواں کو ٹ کے علاقہ میں تین روز قبل سابق شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون اور اس کی کمسن بیٹی کی لاشوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ۔تا حا ل لا شیں بر آمد نہ ہو سکی ہیں ۔ پو لیس کے مطا بق ملزم طفیل کو حراست میں لیاگیا تو اس نے دوران تفتیش اپنی سابقہ بیوی اور بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے اور نعشوں کے ٹکڑے گندے نالے میں پھینکنے کا اعتراف کرلیا۔ مقتولہ کے بھائی نے بتایا کہ طفیل میری بہن کو قتل کی دھمکیاں دیتا تھا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر شواہد بھی حاصل کرلئے ہیں اور ملزم نے آلہ قتل بھی برآمد کروا دیا۔

مزید :

علاقائی -