تمام ایس پیز کو منشیات فروشوں کیخلاف روزانہ کریک ڈاؤن کی ہدایت

تمام ایس پیز کو منشیات فروشوں کیخلاف روزانہ کریک ڈاؤن کی ہدایت

  

 لاہور(کرا ئم ر پو رٹر،اپنے کرائم رپورٹر سے )ڈیفنس اے پولیس نے منشیات فروشو ں کے خلا ف کر یک ڈاؤ ن کر تے ہو ئے ایک ملز م کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے3 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی علاوہ ازیں شہر میں مختلف مقاما ت پر پو لیس نے سرچ آپریشن کے دوران مشکو ک افرا د سمیت 3منشیا ت فروش گرفتا ر کر لئے ہیں ۔بتا یا گیا ہے کہ کینٹ ، شاہدر ہ ، لوئر ما ل سمیت مصر ی شاہ وغیر ہ کے علاقوں میں کا رروا ئی کرتے ہو ئے مشکو ک افرا د سمیت منشیا ت فروش گرفتار کر لئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو منشیات فروشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاؤن کی ہدایت کی جس پر ایس پی کینٹ رانا طا ہر الر حمن نے منشیات فروشی میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے تمام تھانوں پر مشتمل سپیشل ٹیمیں تشکیل دیں اور منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ۔جس پراے ایس پی ڈیفنس ڈاکٹر انو شہ مسعو د کی نگر انی میں ایس ایچ اوڈیفنس اے محمد رضانے خصوصی پولیس ٹیم کے ہمراہ ڈیفنس اے کے علا قہ میں چھاپہ مار کر سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروشو ں عظیم الیا س کو گرفتار کر لیا۔ایس پی کینٹ رانا طا ہر الر حما ن نے منشیات فروش کی گرفتاری پر ایس ایچ اوڈیفنس اے محمد رضااور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

مزید :

علاقائی -