قصور ، شیخوپورہ صفدرآباد ، مختلف واقعات میں 4افراد قتل
قصور،شیخوپورہ،صفدرآباد(بیورورپورٹ،تحصیل رپورٹر، )نامعلوم ملزمان نے22سالہ نوجوان کو تیز دھار آلہ سے قتل کرکے نعش کو پتوکی کے نواحی گاؤں خاکی پیارا قبرستان جاگووالا روڈ پر پھینک دی ۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ پتوکی صدر نے ایک بائیس سالہ نوجوان شیر علی کی نعش برآمد کر لی ہے جس کو نامعلوم مخالفین نے نامعلوم وجوہات کی وجہ سے تیز دھار آلہ سے قتل کرکے نعش کو پھینک دیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔۔شیخوپورہ کے نواحی علاقوں میں دو مقامات پر دو خواتین کو قتل کردیا گیا جن میں جی ٹی روڈ کی آبادی رکھ باؤلی کی خاتون عذرا بی بی بھی شامل ہے جس کو اسکے خاوند عاطف نے گھریلو جھگڑے سے مشتعل ہو کر اپنے بھائی کی مدد سے گلا گھونٹ کر قتل کردیا، مقتولہ جس کی شادی چھ سال قبل عاطف سے ہوئی تھی دو بچوں کی ماں بتائی گئی ہے ، پولیس نے اس کی نعش اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوادی ہے، بعض افراد نے 22سالہ دوشیزہ کو انتہائی بے دردی سے سر میں گولیاں مار کر قتل کردیا اور اس کی نعش گاؤں بیداد پور ورکاں کے قریب راجباہ کے کنارے رات کی تاریکی میں پھینک کر فرار ہوگئے، مقامی لوگوں کی نشاندہی پرپولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا ہے ۔۔۔صفدرآباد میں نوا حی گا ؤں رنگڑ ننگل میں نا معلوم افراد نے ایک شخص کو دن دیہا ڑے کا شنکوف کا برسٹ مار کر قتل کر دیا ۔بتا یا جا تا ہے کہ رنگرننگل کا رہا ئشی مقتول محمد اعظم ولد سردار محمد اپنے گھر کے در وازے پر کھڑا تھا کہ نا معلوم مو ٹر سائیکل سوار افراد نے بر سٹ مار کر شدید زخمی کر دیا جسے طبعی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوا رٹر ہسپتال لے جا یا گیا تاہم وہ طبعی امداد سے پہلے ہی دم توڑ چکا تھا وقوعہ کی اطلاع مقا می پو لیس کو کر دی گئی ہے ۔