قصور :پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن ،15گرفتار
قصور (بیورورپورٹ ) قصور پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن15جرائم پیشہ افراد گرفتاربھاری مقدارمیں منشیات اور ناجائز اسلحہ بر آمد ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پر پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 15جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 8عدد پسٹل،2عدد بندوق اور 1عدد رائفل بر آمد کر لی جبکہ 4 منشیات فروشوں کے قبضہ سے 2700گرام چرس اور30بوتل شراب بر آمد کی اسی طرح قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے4کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم بر آمد کر لی ہے۔