سگیاں ناکے پر تعینات پولیس فورس کے لئے نئے دفتر کا افتتاح

سگیاں ناکے پر تعینات پولیس فورس کے لئے نئے دفتر کا افتتاح

  

لا ہور (کرا ئم ر پو رٹر )ایس پی مجاہد سید کرار حسین نے ناکہ سگیاں پر تعینات افسران واہلکاران کے لیے بنیادی سہولتوں سے آراستہ نئے دفتر کا افتتاح کر دیا انہوں نے افتتاح کے موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس اپنے وسائل میں رہتے ہوئے اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے تاکہ دورانِ ڈیوٹی آفیشلز و آفیسرز کی پیشہ وارانہ ضروریات پوری کی جاسکیں ناکہ سگیاں پر ناصرف اہلکاروں کے لیے بلکہ سٹی ڈویژن کے سپروائزری آفیسر کے لیے بھی الگ سے کمرہ تیار کیا گیا ہے جہاں پر وہ اپنے روزمرہ کے سرکاری معمولات و دیگر سرکاری امور و فرائض انجام دیں گے اس موقع پر سید کرار حسین نے کہا کہ ناکوں پر اہلکاروں کی تعیناتی کا مقصد سیکیورٹی کو اپ گریڈ کرنا ہوتاہے ایسے سہولتی اقدامات سے فورس کی استعدادِ کار میں اضافہ ہوتاہے۔ صوبائی دار الحکومت کے دیگر داخلی و خارجی راستوں پر بھی اہلکاروں کی سہولت کے لیے بہتر اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ اہلکار اپنی ڈیوٹی بہتر طریقے سے انجام دے سکیں۔اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی موبائلز اعجاز کمبوہ ،ڈی ایس پی صدر عرفان بٹ اور ڈی ایس پی اقبال ٹاؤن ڈویژن عامر اقبال بھی موجود تھے۔

مزید :

علاقائی -