شادباغ،نمکو بنانے والی فیکٹری میں سلنڈر پھٹنے سے زوردار دھماکہ

شادباغ،نمکو بنانے والی فیکٹری میں سلنڈر پھٹنے سے زوردار دھماکہ

  

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)شادباغ کے علاقے میں نمکو بنانیوالی فیکٹری میں سلنڈر کے د ھماکے سے چھت منہدم ہو گئی۔ مالک سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے،پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق فیکٹری کی چھت منہدم ہونے کا واقعہ شاد با غ چائنہ روڈ پرپیش آیا جہاں ملک امتیاز نامی شخص کی نمکو بنانے والی فیکٹری میں اچانک زور دار دھماکہ ہوا اور چھت منہدم ہوگئی۔ حادثے میں فیکٹری مالک ملک امتیاز، ملازمین شکیل ، شفیق، راہگیر لڑکی صائمہ سمیت چھ افراد زخمی ہوئے۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی ۔ ماہرین نے موقع سے شواہد اکھٹے کرلئے ہیں جس کی رپورٹ آنے کے بعد حقائق کا پتہ چلے گاکہ دھماکہ کی اصل وجہ کیا تھی۔

مزید :

علاقائی -