ساہیوال، ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم

ساہیوال، ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم

  

ساہیوال (بیورورپورٹ)ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان نقدی ‘ڈرائیونگ لائسنس ‘طلائی زیورات اورموبائل فون لے اڑے ۔ڈکیتی کی واردات نواحی گاؤں 52/5-Lمیں ہوئی یہاں شاہ نواز ڈالہ گاڑی نمبری 8980/RPDپر 48/GDمیں مرغیاں سپلائی کرکے واپس جارہا تھا کہ راستے میں گاڑی کی لائٹس خراب ہو گئی گاڑی روکنے پر دونامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی ‘ ڈرائیونگ لائسنس اور شناختی کارڈ چھین کر فرار ہو گئے ۔ دوسری واردات 3/10-Lٹول پلازہ کے قریب ہوئی یہاں ارسلان نواز اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ساہیوال سے شادی تقریب سے فارغ ہوکر کار پر واپس گھر بورے والا جارہاتھا کہ راستے میں گاڑی کاشیشہ صاف کرنے کے لئے گاڑی روکی تو اسی دوران 3نامعلوم ملزمان آگئے اور گن پوائنٹ پر نقدی‘ طلائی زیورات اور موبائل فون وغیرہ کل مالیتی 16لاکھ ‘7ہزارروپے چھین کرفرارہو گئے ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -