اوکاڑہ، 2 موٹرسائیکلوں میں تصادم، 3 خواتین سمیت5 افراد زخمی
اوکاڑہ ( بیورورپورٹ )اوکاڑہ کے علاقہ پیپلی پہاڑ روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کے مابین تصادم کے نتیجہ میں تین خواتین سمیت 5افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیپالپور منتقل کر دیا گیا یہاں پر دو افراد کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے ۔