ساندہ،گھریلو حالات سے تنگ 50 سالہ شخص نے خودکشی کر لی
لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) ساندہ کے علاقے میں50سالہ شخص کی پھندا لگی لاش برآمد۔ سفیان نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔ پولیس نے لا ش ضروری کارروائی کے بعد تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ ساندہ کے علاقے فضل کالونی کا رہائشی50سالہ سفیان کی ا پنے کمرے میں پھندا لگی لاش دیکھ کر اس کے اہلخانہ نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا جسے بعدازاں ورثا کی جانب سے پورسٹمارٹم سے انکار پر قانونی کارروائی کے بعدلاش کو ان کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق سفیان نے گھریلو حالات سے تنگ آکر خودکشی کی ہے ۔