گوجرانوالہ :زہریلی شراب پینے سے 4افراد کی ہلاکتیں معمہ بن گئیں

گوجرانوالہ :زہریلی شراب پینے سے 4افراد کی ہلاکتیں معمہ بن گئیں

  

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)گوجرانوالہ میں زہریلی شراب پینے سے جاں بحق ہونے والے چار افراد کی ہلاکتیں معمہ بن گئیں ۔ہارٹ اٹیک ہوا ہے ، لواحقین ۔موت دم گھٹنے سے ہوئی ،پولیس تین روز قبل تھیڑی سانسی کے رہائشی چھ افرادشہباز،منیر ،کیف اور وکیل وغیرہ کو شراب پینے کے باعث بے ہوشی کی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ، جہاں پر تین افراد جان کی بازی ہا ر گئے ، شہباز کو تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا جو آج موت و حیات کی کشمکش میں مبتلاء رہنے کے بعد دم توڑ گیا ، جبکہ باقی دو افراد کی حالت بھی نازک بتائی جا رہی ہے ، ہلاک ہونے والے چاروں افرادکے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کی موت ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی ، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ چھ افراد صابن بنانے والی فیکٹری میں کام کرتے تھے جہاں دم گھنٹے کے باعث ان کی حالت غیر ہوئی جن میں سے چار افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ،مختلف موقف کی بناء پر جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کی ہلاکتیں معمہ بنی ہوئی ہیں،تاہم اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی واضح ہو نگے ۔

مزید :

علاقائی -