نیشنل بینک کا میگا سیکنڈل : ملوث بینک منیجروں سمیت اعلیٰ افسران کیخلاف گھیرا تنگ

نیشنل بینک کا میگا سیکنڈل : ملوث بینک منیجروں سمیت اعلیٰ افسران کیخلاف گھیرا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)نیشنل بینک کے میگا سیکنڈل میں ملوث بینک منیجروں اور دیگر اعلیٰ افسران کیخلاف گھیرا تنگ ، نیشنل بینک کی دھرم کوٹ چوک برانچ میں 23کروڑ روپے کی خردبرد ہوئی تھی جس پر ایف آئی اے تحقیقات کررہی ہے لیکن نیشنل بینک کا عملہ ریکارڈ فراہم کرنے سے ٹال مٹول سے کام لینے لگا ۔ایف آئی اے انسپکٹر جاوید اقبال گھمن نے بڑے گھپلے میں ملوث بینک منیجروں سمیت ملوث افسران کیخلاف مجسٹریٹ کی عدالت میں پلندرے جمع کروانے کی تیاری کرلی ، مجسٹریٹ سے وارنٹ گرفتاری حاصل کرنے کے بعد بینک ملازمین کی گرفتاریاں عمل میں لائی جاسکیں گئیں ، ذرائع کے مطابق نیشنل بینک کی برانچ دھرم کوٹ چوک نے کچھ سال قبل مختلف فرموں کو باسمتی چاول رہن رکھ کر 23کروڑ روپے کا قرضہ جاری کیا تھا لیکن نیشنل بینک کے منیجروں ارشد علی ناگرہ ، شاہد اقبال ڈار چیف آفیسر بزنس ، محمد ریاض ریجنل آپریشن چیف ، احسان ، تبسم اور محمد عاقب ملک سمیت دیگر نیشنل بینک ریجنل آفس سیالکوٹ کے افسران نے فرموں کے مالکوں کے ساتھ ملی بھگت کرکے رہن شدہ 59ہزار باسمتی چاولوں کی بویاں فروخت کر دیں اور فرموں کو جاری کیا گیا 23کروڑ روپے کا قرضہ بھی ابھی تک وصول نہیں کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -