فیروز والہ :ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق ، 5زخمی

فیروز والہ :ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق ، 5زخمی

  

 فیروزوالہ ( نمائندہ پاکستان) جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں ایک شخص ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہو گئے بتایا گیا ہے منڈھیالی کے قریب تیز رفتار ویگن نے موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں کو روند ڈالا جو شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ جی ٹی روڈ پر امامیہ کالونی کے قریب بس کی سائیڈ لگنے سے ایک راہگیر سلیم نامی ہلاک ہو گیا ۔ فیروزوالہ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ شاہدرہ کے قریب کار بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سے ٹکڑا گئی جس سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ علاوہ ازیں دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -