جاوید ہاشمی فوج کو بدنام کر رہے ہیں، حکام نوٹس لیں،لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق

جاوید ہاشمی فوج کو بدنام کر رہے ہیں، حکام نوٹس لیں،لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طارق خان نے جاوید ہاشمی پر فوج کو بدنام کرنے کا الزام لگاتے ہوئے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔سابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان نے جاوید ہاشمی کے الزامات پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوج نے دھرنے کے دوران کوئی منفی کردار ادا نہیں کیا۔ وہ نہ کسی سیاستدان کو جانتے ہیں اور نہ کسی سے سیاست پر بات ہوئی۔ جاوید ہاشمی پہلے بھی فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کر چکے ہیں۔ انہوں نے الزامات کو بچگانہ قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔دنیا نیوز کے پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے جنرل (ر) طارق خان کا کہنا تھا کہ راحیل شریف کے زمانے میں جمہوریت کو سپورٹ کیا گیا۔ کسی کور کمانڈر کا چیف جسٹس سے مل کر کچھ کرنا بچگانہ باتیں ہیں۔ میں نے توعمران کو انگلی اٹھانے کا نہیں کہا اور نہ ملا ہوں۔ عمران خان کو ذاتی طور پر جانتا ہوں اور نہ کبھی بات ہوئی۔ مجھے نہیں معلوم جاوید ہاشمی ایسا کیوں کہہ رہے ہیں اور کیوں الزامات لگا رہے ہیں۔ جنرل طارق نے کہا کہ سمجھ نہیں آ رہی کہ جاوید ہاشمی کو کون مس لیڈ کر رہا ہے۔دوسری طرف سابق چیف جسٹس ناصر الملک نے جاوید ہاشمی کے بیان پر رائے دینے سے انکار کر دیا ہے۔ دنیا نیوز کے رابطے پر سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وہ اس موضوع پر کوئی گفتگو نہیں کرنا چاہتے۔ خیال رہے کہ جاوید ہاشمی نے دھرنے کے دوران سابق چیف جسٹس پر جوڈیشل مارشل لاء4 لگانے کی سازش کا الزام لگایا تھا۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق

مزید :

صفحہ اول -