پانامہ لیکس کے بعد مسلم لیگ ن کو سر چھپانے کو جگہ نہیں ملے گی، جہانگیر ترین

پانامہ لیکس کے بعد مسلم لیگ ن کو سر چھپانے کو جگہ نہیں ملے گی، جہانگیر ترین

  

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس منعقد ہوا۔تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے اجلاس کی صدارت کی۔ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عاطف خان اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل مراد سعید اور اعزاز آصف نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے انتظامات کی تیاریوں پر مفصل بات چیت کی گئی اور امیدواروں کے انتخاب کے طریقہ کار پر خصوصی غورکیا گیا۔ اجلاس میں شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخاب میں حکمران جماعت کو ملک بھر میں انتہائی نوعیت کا چیلنج دینگے۔چیئرمین تحریک انصاف کی سربراہی میں پارلیمانی بورڈ بہت جلد امیدواروں کا انتخاب شروع کریگا۔ جہانگیر ترین نے یہ بھی کہا کہ پانامہ لیکس کے بعد ن لیگ کو ملک بھرمیں کہیں بھی سر چھپانے کو جگہ نہیں ملے گی۔ عوام تحریک انصاف کو بہترین متبادل کے طور پر قبول کر چکے ہیں۔ اجلاس کے شرکاء نے متفقہ طور پر اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ اس مرتبہ ن لیگ کو الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر دھاندلی کے ذریعے مینڈیٹ چوری نہیں کرنے دینگے۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ پانامہ کیس میں اخلاقی فتح حاصل کر چکے، انتخابات میں انشاء اللہ حتمی کامیابی حاصل کرینگے۔

جہانگیر ترین

مزید :

صفحہ اول -