مجھے سپیکر تسلیم نہ کرنیوالے آئین اور قانون کو نہیں مانتے : ایاز صادق

مجھے سپیکر تسلیم نہ کرنیوالے آئین اور قانون کو نہیں مانتے : ایاز صادق

  

 کراچی(اے این این) قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے نتائج بہترین ہیں اور اس کو جاری رکھا جائے، مجھے سپیکر ماننے سے انکار کرنے والے آئین اور قانون کو نہیں مانتے۔سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق گزشتہ روز کراچی میں ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی ساجد احمد کی والدہ اور بھائی کے انتقال پر تعزیت کرنے پہنچے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی میں ہی پاکستان کی کامیابی ہے اسے جاری رکھا جائے تو کوئی حرج نہیں۔ ایاز صادق کا کہنا تھا کہ مجھے سپیکر نہ ماننے والے آئین اور قانون کو نہیں مانتے میں آئینی سپیکر ہوں۔ سپیکر ایاز صادق کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کے لئے رواں ماہ کے آخر تک تجاویز قومی اسمبلی میں پیش کروں گا۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ذوالفقارمرزا کی رہائش گاہ پر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔

ایاز صادق

مزید :

صفحہ اول -