دھند کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر،سعودی عرب میں سینکڑوں پاکستانی پھنس گئے

دھند کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر،سعودی عرب میں سینکڑوں پاکستانی پھنس گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب اور سندھ میں دھند کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر کی وجہ سے سعودی عرب میں سینکڑوں پاکستانی پھنس گئے۔تفصیلات کے مطابق شدید دھند کی وجہ سے ملتان ،ساہیوال،چیچہ وطنی،پیر محل،عارفوالہ،پاکپتن،خانیوال اور بہاولپور میں حد نگاہ صفر ہے۔جس کی وجہ سے سعودی عرب اور بھارت کی پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔ جبکہ سینکڑوں مسافر ریاض ایئرپورٹ میں پھنس گئے ہیں۔ سعودی عرب سے اسلام آباد آنیوالے شام9 بجے کی پرواز 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔پاکستان میں موٹروے حکام کے مطابق دھند بہاولپور سے لاہور آنیوالی ٹریفک کو متاثر کررہی ہے۔محکمہ موسمیات نے پنجاب اور بالائی سندھ میں ایئرپورٹ کے علاقوں میں شدیددھند کی پیشگوئی کی ہے۔

مزید :

علاقائی -