پنجاب کی تیز رفتار ترقی وزیراعلیٰ شہبازشریف کی غیرمعمولی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، بیرونس نوشینہ مبارک

پنجاب کی تیز رفتار ترقی وزیراعلیٰ شہبازشریف کی غیرمعمولی کارکردگی کا منہ ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے بیرونس نوشینہ مبارک (Ms.Nosheena Mobarik) نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین مضبوط اور دیرینہ تعلقات ہیں اور برطانیہ کا پاکستان خصوصاً پنجاب کے سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے گرانقدر تعاون قابل تحسین ہے۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان اس منزل کی جانب رواں دواں ہے جس کا خواب قائداعظمؒ اور علامہ اقبالؒ نے دیکھا تھا۔2016 میں پاکستان نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہے اور 2017 میں فلاح عامہ کے متعدد منصوبے مکمل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں اور ان عظیم قربانیوں کی بدولت پاکستان آج پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ اور پرامن ہے۔بیرونس نوشینہ مبارک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی تیز رفتار ترقی وزیراعلیٰ شہبازشریف کی غیرمعمولی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور رفتار دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔انہو ں نے کہا کہ پنجاب میں اوورسیز پاکستانیز کمیشن بیرون ملک مقیم پاکستانیو ں کے مسائل کے حل میں موثر کردار ادا کر رہا ہے۔ بلاشبہ اوورسیزپاکستانیز کمیشن کا قیام وزیراعلیٰ شہبازشریف کا ایک مستحسن اقدام ہے۔

بیرونس نوشینہ مبارک

مزید :

علاقائی -