رحیم یار خان کے سول جج کے ساتھ بدتمیزی کے واقعہ پرتفصیلی رپورٹ طلب

رحیم یار خان کے سول جج کے ساتھ بدتمیزی کے واقعہ پرتفصیلی رپورٹ طلب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے رحیم یار خان کے سول جج اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ بدتمیزی کے واقعہ پر پولیس حکام سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 9جنوری تک ملتوی کر دی۔گزشتہ روز فاضل عدالت نے معاملے پر سماعت شروع کی تو عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ راجن پور کی مقامی پولیس سول جج کے گھر داخل ہوگئی۔سول جج اور ان کے گھر والوں کے ساتھ بدتمیزی کی جس پر جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے قرار دیا کہ واقعہ اہم نوعیت کا ہے اس کو سنجیدہ لیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -