پیپلز پارٹی کے ایاز سومرو اورعذرا پیچو ہونے باضابطہ استعفے نہیں دئیے

پیپلز پارٹی کے ایاز سومرو اورعذرا پیچو ہونے باضابطہ استعفے نہیں دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے این این ) آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی پارلیمینٹ میں آمد کیلئے عذرا پیچو ہو اور ایاز سومرو نے تاحال باضا بطہ استعفے نہیں دئیے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی ان دونوں شخصیات نے قومی سمبلی کی نشستوں سے اپنے استعفے پارٹی قیادت کو تو ارسال کر دئیے ہیں تاہم باضابطہ طور پر سپیکر قومی اسمبلی کو استعفے نہیں دئیے گئے ۔ذرائع کے مطابق ایاز سومرو(آج) تین جنوری کو قومی اسمبلی میں استحقاق کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ استحقاق کمیٹی اجلاس میں شرکت کے بعد ایاز سومرو استعفی سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیں گے ۔ ایاز سومرو کی نشست این اے 204 پر بلاول بھٹو زرداری الیکشن لڑیں گے ۔ ذرائع کے مطابق این اے213 سے رکن اسمبلی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو بھی اپنا استعفی ایک دو روز میں سپیکر قومی اسمبلی کے حوالے کر دیں گی ۔ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی خالی کردہ نشست پر آصف زرداری ضمنی انتخاب لڑیں گے ۔
باضابطہ استعفے

مزید :

صفحہ آخر -