جاوید ہاشمی قابل بھروسہ انسان ہیں،مشاہد اللہ خان

جاوید ہاشمی قابل بھروسہ انسان ہیں،مشاہد اللہ خان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹرمشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے ورجن آئی لینڈ میں لگائے گئے پیسے سے متعلق سب سے جھوٹ بولاجبکہ جاوید ہاشمی قابل بھروسہ انسان ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دیکھنا پڑے گا کہ ماضی میں کون جھوٹ بولتا رہاہے۔نواز شریف کارگل کی تحقیقات کرنا چاہتے تھے اس لیے حکومت چلی گئی ،انہوں نے اگر کوئی سمجھوتہ کیا تو وہ عوام کے لئے ہی کیا۔کچھ قربانیاں مقصد کے لئے کرنا پڑتی ہیں،ایک آدھ وزیرکی قربانی ہوتو سودا کیا مہنگا ہے؟انہوں نے کہا کہ جمہوریت مضبوط ہونے کا مطلب ہوتا ہے کہ حکومت کا نظام بھی مضبوط ہو۔پاکستان میں جمہوریت ابھی ٹرانزیشن میں ہے ،پارلیمانی سسٹم ابھی مضبوط نہیں ہے۔

مشاہد اللہ خان

مزید :

صفحہ آخر -