کشمور ، دھند سے دوبسوں سمیت چار گاڑیاں ٹکراگئیں ، 7مسافر جاں بحق ،30سے زائد زخمی

کشمور ، دھند سے دوبسوں سمیت چار گاڑیاں ٹکراگئیں ، 7مسافر جاں بحق ،30سے زائد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کندھکوٹ(اے این این) کشمور کے قریب انڈس ہائی وے پر دھند کے باعث دو مسافر بسوں سمیت چار گاڑیاں ٹکرا گئیں ،7مسافر جاں بحق،30سے زائد زخمی ہوگئے ،حادثہ کندھ کوٹ ٹول پلازے کے قریب کراچی سے پشاور اور بنوں سے کراچی جانے والی مسافر کوچز کے ٹکرانے سے ہوا،پیچھے سے آنے والا ایک ٹرک اور کار بھی مسافر بسوں سے ٹکرا گئیں ،جاں بحق افراد میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ،شدید زخمیوں کو لاڑکانہ اور رحیم یار خان منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح کندھ کوٹ کے قریب ٹول پلازہ کے مقام پر دو مسافر کوچوں کا تصادم ہو گیا۔ جس سے پیچھے سے آنے والا ٹرک اور کار بھی حادثے کی زد میں آ گئے۔ چار گاڑیوں کے ٹکرانے سے 7 افراد جاں بحق جبکہ 30سے زائد زخمی ہو گئے۔ جن میں 6 خواتین بھی شامل ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ کراچی سے پشاور اور بنوں سے کراچی جانے والی مسافر کوچز کے ٹکرانے سے ہوا،پیچھے سے آنے والا ایک ٹرک اور کار بھی مسافر بسوں سے ٹکرا گئیں۔ حادثے کی وجہ انڈس ہائی وے پر دھند تھی۔حادثے کے نیتجے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹر اور دیگر طبی عملہ ہی موجود نہ تھا، اسپتال کے غیر طبی عملے نے ڈاکٹروں کو ان کے گھر سے بلایا جس کے بعد زخمیوں کا علاج شروع ہوا۔ اسی دوران ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔ زخمیوں میں سے بعض افراد کی تشویش ناک حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں لاڑکانہ اور رحیم یار خان لے جایا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق کراچی اور خیبرپختونخوا سے ہے اور ان میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔میتوں کو شناخت کے بعد لواحقین کے سپرد اور آبائی علاقوں کو روانہ کر دیا گیا ہے ۔ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے زیادہ تر مسافروں کا تعلق پشاور کے مختلف علاقوں سے بتایا جا رہا ہے۔
7مسافر جاں بحق

مزید :

علاقائی -