کراچی،گھر کی چھت کا ایک حصہ گرنے سے7 افراد زخمی

کراچی،گھر کی چھت کا ایک حصہ گرنے سے7 افراد زخمی

  

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے کالاپل کے قریب گھر کی چھت کا ایک حصہ گرنے سے 7 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کالا پل کے قریب گھر کی چھت کا ایک حصہ اچانک منہدم ہو گیا جس کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق چھت پر سالگرہ کی تقریب جاری تھی۔ جس میں بڑی تعداد میں بچے اور دیگر افراد چھت پر موجود تھے۔ خستہ حال عمارت کی چھت وزن برداشت نہ کر سکی اور زمین بوس ہو گئی۔ زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -