سرحدوں پر امن چاہتے ہیں لیکن ضرورت پڑی تو طاقت کا استعمال بھی کرینگے ، بھارتی آرمی چیف

سرحدوں پر امن چاہتے ہیں لیکن ضرورت پڑی تو طاقت کا استعمال بھی کرینگے ، بھارتی ...

  

 نئی دہلی (اے این این)بھارت کے نئے آرمی چیف جنرل بپن روات نے کہاہے کہ فوج کی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہو ں ، سرحدوں پرامن واستحکام چاہتے ہیں لیکن اس کایہ مطلب نہیں کہ ہم کمزورہیں ،اگرضرورت پڑی تو طاقت کے استعمال میں کسی ہچکچاہٹ کامظاہرہ نہیں کریں گے،سپرسیڈہونے والوں کااحترام کرتاہوں ہم شانہ بشانہ کام کریں گے اورمتحدرہیں گے ۔ساؤتھ بلاک میں گارڈآف آنرکامعائنہ کرنے کے بعدتقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل بپن روات نے سپرسیڈہونے والے کمانڈر شرقی لیفٹیننٹ جنرل پراوین بخشی اور کمانڈر سدرن لیفٹیننٹ جنرل پی ایم حارث کوخراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ دونوں فوجی افسر ان خدمات سرانجام دیتے رہیں گے ان کیلئے میرے دل میں احترام ہیں ہم شانہ بشانہ کام کرتے رہیں گے اورمتحدرہیں گے ۔انہوں نے کہاکہ فوج کا کردار سرحدوں پر امن و استحکام برقرار رکھنا ہے لیکن اس کاہرگزیہ مطلب نہیں کہ ہم کمزورہیں اگرضرورت پڑی تو طاقت کااستعمال کرنے میں کسی ہچکچاہٹ کامظاہرہ نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ فوج کے تمام شعبے اور یونٹس متحد ہیں اور وہ سب کو ہمیشہ ایک یونٹ کی ہی نظر سے دیکھیں گے۔

بھارتی آرمی چیف

مزید :

علاقائی -