گوجرانوالہ ، سول ہسپتال میں عملے کی بے حسی اور غفلت سے شہری جاں بحق

گوجرانوالہ ، سول ہسپتال میں عملے کی بے حسی اور غفلت سے شہری جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 گوجرانوالہ(خصو صی رپورٹ) سول ہسپتال گوجرانوالہ کے سٹاف کی غفلت کا ایک اور کیس سامنے آ گیا۔ ڈائیلسز کا ساٹھ سالہ مریض طبی امداد نہ ملنے پر ایمرجنسی وارڈ کے باہر سسک سسک کر دم توڑ گیا۔ گردوں کے مریض ساٹھ سالہ حاجی مشتاق کو ہسپتال لایا گیا تو ڈاکٹر نے فوری ڈائیلسز تجویز کر دیا۔ ڈائیلسز سنٹر کے عملہ نے پہلے ایک گھنٹے بعد �آنے کا کہا پھر جگہ نہ ہونے کا بہانہ بنا کر مزید دو گھنٹے انتظار کی سولی پر لٹکا دیا۔ اِدھر اْدھر کے چکر میں مریض ایمرجنسی کے باہر ہی تڑپ تڑپ کر جان کی بازی ہار گیا۔ ورثا ہسپتال کی انتظامیہ اور عملے کی بے رخی کو کوستے رہے۔ ہسپتال میں دس ڈائیلسز مشینیں ہیں اور روزانہ بیس سے پچیس مریض ڈائیلسز کیلئے آتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -