ہائی کورٹ :5ریگولیٹری اتھارٹیز کو حکومت کے ماتحت کرنیکا فیصلہ چیلنج

ہائی کورٹ :5ریگولیٹری اتھارٹیز کو حکومت کے ماتحت کرنیکا فیصلہ چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے 5ریگولیٹری اتھارٹیز کو حکومت کے ماتحت کرنے کے فیصلے کو چیلنج کردیا گیا ہے ۔پیر کو پاکستان جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما ایڈووکیٹ وہاب بلوچ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے اوگرا، نیپرا ، پی ٹی اے سمیت 5ریگولیٹری اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کردیا ہے ۔حکومت کا فیصلہ غیر آئینی ہے ۔یہ معاملہ کونسل آف کامن انٹرسٹ کا ہے ، تمام صوبوں کی رضامندی کے بغیر وفاقی حکومت فیصلہ نہیں کر سکتی ہے ۔اس ضمن میں جاری کیا گیا نوٹی فکیشن سپریم کورٹ کے ایل پی جی اور سی این جی فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔عدالت سے استدعا ہے کہ وفاقی حکومت کا 18 دسمبر کا اتھارٹیز کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیاجائے ۔

مزید :

علاقائی -