چارسدہ میں قانون شکن عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،28مشتبہ گرفتار

چارسدہ میں قانون شکن عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،28مشتبہ گرفتار

  

 چارسدہ (بیورو رپورٹ) تھانہ سرو کی حدود میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کا مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن ۔ 28مشتبہ افراد کو گرفتار۔6کلاشنکوف،6پستول اور سینکڑوں کارتوس برآمد ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کی ہدایت پر تھانہ سرو کے حدود میں پولیس اور پاک آرمی نے مشترکہ کاروائی کے دوران 28مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جبکہ گرفتار افراد سے 6کلاشنکوف،6پستول اور سینکڑوں کارتوس بھی برآمد کئے گئے ۔اپریشن میں لیڈیز پولیس ، سراغ رساں کتوں اور بی ڈی ایس ٹیموں نے بھی حصہ لیا ۔

مزید :

علاقائی -