حرم شریف کی توسیع مکمل ہونے پر سعودی حکومت کا حج کوٹہ 20فیصد بڑھانے پراتفاق

حرم شریف کی توسیع مکمل ہونے پر سعودی حکومت کا حج کوٹہ 20فیصد بڑھانے پراتفاق

  

 اسلام آباد (ائی این پی ) مکہ مکرمہ میں حرم شریف کی توسیع مکمل ہونے پر رواں برس سعودی حکومت کا حج کوٹہ 20فیصد بڑحانے پر اتفاق، 60ہزار زائد پاکستانی حجاج فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔ نئی حج پالیسی میں سرکاری سکیم اور پرائیویٹ سکیم کے تحت حج کوٹے کی تقسیم کا بھی نیا فارمولا طے کیا جائے گا، حج آرگنائزرز کی مشاورت سے حج پالیسی 2017کا اعلان کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سعودی حکومت نے حرم کی توسیع کے پیش نظر 2013 میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلم ممالک کا 20فیصد حج کوٹہ کم کردیا تھا اب سعودی حکومت یہ کوٹہ بحال کرنے کے لیے سنجیدگی سے غور وخوص کر رہی ہے اور اس حوالے سے پاکستان اور سعودی وزارت مذہبی امور کے درمیان گفت وشنید جاری ہے۔ 2013سے قبل پاکستان کے لیے حج کوٹا ایک لاکھ 80 ہزارمختص تھا جسے کم کرکے تقریبا ایک لاکھ 44ہزار کردیا گیا،اب کوٹے کی بحالی کے بعد ایک مرتبہ پھر پاکستان سے ایک لاکھ 80 ہزار عازمین حج فریضہ حج ادا کریں گے وزارت مذہبی امور نے نئی حج پالیسی مرتب کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔وزارت مذہبی امور نے حج گروپ آرگنائزرز سے حج 2017 کے لیے تجاویز طلب کی تھیں، نئی اور پرانی حج کمپنیوں نے تجاویز وزارت مذہبی امور کوجمع کرادی ہیں۔

حرم شریف

مزید :

علاقائی -