29جنوری کاجلسہ ایک نئی تاریخ رقم کرے گا،سید مصطفی کمال

29جنوری کاجلسہ ایک نئی تاریخ رقم کرے گا،سید مصطفی کمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ 29جنوری کو ہونے والا جلسہ پاکستا ن میں ایک نئی تاریخ رقم کریں گاپاکستانی میں بسنے والے تمام اکائیوں کو ایک کرنا سبب بنانے گا ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں نفرتیں پیدا نہیں کرنی بلکہ نفرت کرنے والوں کی بات سننی ہے اور انکو گلے لگانا ہے اور ہمیں ساری قومیتوں کو اپنا پیغام پہنچانا ہیں اور انہیں اپنے ساتھ لے کر چلانا ہے .ان خیا لات اظہار انہو ں نے پاکستان ہاوس میں منعقدہ کراچی کے تمام ڈسٹرکٹ عہدید اران سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ اس مو قع پرسی ای سی کرن سلیم تاجک بھی موجود تھے۔انہو ں کہا کہ پوری قوم کی فلاح کیلئے کوشش کریں گے تو اللہ مدد کرے گا، انہوں نے کہا کہ ہمیں صرف بڑے جلسے نہیں کرنے بلکہ معاشرے کو صحیح راہ پر چلانا بھی ہے اور اس کے لے ہمیں سخت محنت ولگن کے اپنی پارٹی کے پیغام کو لوگوں تک پہنچا نا ہے.انہو ں نے حیدرآباد کے کامیاب جلسے پر مبارکباد دیتے ہو ئے کہا کہ29 جنوری کے جلسے کے لئے ہمارے نظریاتی پیغام کو گھر گھر اور گلی گلی پہنچانا ہے اور سب کو 29جنوری کے جلسے میں بھر پور تعداد میں شرکت کرنے کی دعوت دیں ۔ انہو ں نے کہا کہ باغ جناح میں ہماری 31 دن کی پارٹی نے جلسہ کیا، نشتر پارک اس کے سامنے کچھ بھی نہیں اور نام نہاد شہری قیادت نے اپنے چیئرمین، نائب چیئرمین اور کونسلروں سے ایک چھوٹی سی جگہ کو بمشکل بھراہے انہو ں نے تلقین کر تے ہو ئے کہا کہ ذمہ داروں اور کارکنان نے اپنا رویہ اتنا اچھا بنانا ہے کہ لوگ آپ کو دیکھ پی ایس پی کے طرف راغب ہوں۔