سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی رؤف اختر فاروقی اور دیگر پر فردجرم عائد

سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی رؤف اختر فاروقی اور دیگر پر فردجرم عائد

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کی احتساب عدالت نے زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق ریفرنس میں سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی رؤف اختر فاروقی سمیت دیگر ملزمان پر فردجرم عائد کردی ہے ۔ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 2ہفتہ تک ملتوی کردی ہے ۔پیر کو کراچی احتساب عدالت میں کلفٹن میں 350 ایکڑ اراضی پر غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی عدالت نے سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کراچی روف اختر فاروقی ،سابق ڈائریکٹر کے ڈی اے نجم الزماں، آفتاب میمن اور محمد سلیمان شیخ پر فرد جرم عائد کردی۔ عدالت میں ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کرنے پر عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 2 ہفتے تک کے لئے ملتوی کردی ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -