چکوال،نومنتخب ضلعی و میونسپل کمیٹی چیئرمینوں نے ذمہ داریاں سنبھا ل لیں

چکوال،نومنتخب ضلعی و میونسپل کمیٹی چیئرمینوں نے ذمہ داریاں سنبھا ل لیں

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع کونسل چکوال اور چھ میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینوں نے پیر کے روز اپنے دفاتر میں ذمہ داریاں سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔ ضلع کونسل چکوال میں چیئرمین ملک طارق ڈھلی، میونسپل کمیٹی چکوال میں چیئرمین چوہدری سجاد احمد، میونسپل کمیٹی بھون میں چیئرمین چوہدری محمود اقبال، میونسپل کمیٹی کلر کہار میں چیئرمین ملک محمد اشرف، میونسپل کمیٹی چوآسیدنشاہ میں چیئرمین حاجی مختار احمد، میونسپل کمیٹی تلہ گنگ میں چیئرمین نعیم طارق، میونسپل کمیٹی لاوہ میں چیئرمین ملک قدیر الطاف نے ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔ بھون ، تلہ گنگ اور لاوہ میں چیئرمینوں کا تعلق پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق سے ہے جبکہ باقی تین میونسپل کمیٹیوں اور ضلع کونسل چکوال میں مسلم لیگ ن کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔ تمام چیئرمینوں نے اپنے سٹاف اور عملے سے تعارفی ملاقات کی اور اپنے ان عزائم کو دھرایا کہ عوامی خدمت میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی جائے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -