پنجاب حکومت نے راولپنڈی ’’ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی‘‘قائم کردی
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)حکومت پنجاب نے راولپنڈی ضلع میں ’ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ‘ قائم کردی ہے جس کے ایڈمنسٹریٹر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل کو مقرر کیا گیا ہے اتھارٹی قائم ہونے کے بعد ہیلتھ اتھارٹی کے افسران وانسپکٹرز نے راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کا آغاز کردیا ہے او ر پبلک ہیلتھ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا ہے محکمہ صحت کے قوانین کے تحت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی رہائشی ہوٹلوں چکن بیف مٹن شاپس اور اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والی دکانوں کی صحت و صفائی چیک کرنے علاوہ وہاں پر کام کرنے والے ملازمین کے میڈیکل ٹیسٹ بھی چیک کرے گی جبکہ باربر شاپس، سیلونز بیوٹی پارلرز اور بڑی فیکٹریوں کی صفائی ماحولی آلودگی او ر ہیلتھ سرٹیفکیٹ بھی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جاری کرے گی جبکہ تمام ایسے ذرائع جہاں سے متعدی امراض پھیلنے کا خدشہ ہو یا متعدی امراض کے حوالہ سے قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو انکے خلاف کاروائی کرنے کی مجاز ہے بڑے ہوٹلوں کو چیک کرنے کے بعد ہائی جینک سرٹیفیکٹ بھی جاری کیے جائیں گے