بینظیر بھٹو قتل کیس،مشرف کے وکیل کی عدم حاضری،سماعت ملتوی

بینظیر بھٹو قتل کیس،مشرف کے وکیل کی عدم حاضری،سماعت ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی ( نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج رائے ایوب خان مارتھ نے سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل فروغ نسیم کی عدم موجودگی کے باعث 9جنوری تک ملتوی کر دی اور فروغ نسیم ایڈووکیٹ کے جونیئر فیصل ایڈووکیٹ کو تاکید کی آئندی تاریخ پیشی پر حاضری کو یقینی بنایا جائے تاکہ درخواست پر بحث کی جا سکے، گزشتہ روز عدالت نے سماعت شروع کی تو سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل فروغ نسیم کی جانب سے درخواست دی گئی کہ وہ بیرون ملک ہیں جس کی وجہ سے حاضر نہیں ہو سکتے استدعا ہے کہ کیس کی سماعت ملتوی کی جائے، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے جونیئر کو تاکید کی کہ آئندہ تاریخ پیشی پر حاضری کو یقینی بنائیں، عدالت میں گزشتہ پیشی پر ایف آئی اے نے درخواست دی کہ سابق صدر کے بیانات حاضری کی صورت ہو سکتے ہیں اس لئے ان کو بلایا جائے، اس درخواست پر پرویز مشرف کے وکلاء نے بحث کرنا تھی جو نہ ہو سکی، سماعت کے موقع پر سابق سی پی او راولپنڈی سعود عزیز اور سابق ایس پی راول ڈویژن خرم شہزاد اور وکلاء موجود تھے، واضع رہے کہ 27دسمبر 2007ء کو پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن محترمہ بے نظیر بھٹو لیاقت باغ کے مقام پر جلسہ عام سے خطاب کرکے واپس جا رہی تھیں کہ لیاقت چوک میں خودکش دھماکہ ہو گیا جس میں محترمہ سمیت پیپلز پارٹی کے متعد د کارکن شہید اور متعدد زخمی ہو گئے تھے، سانحہ کا مقدمہ کا تھانہ سٹی پولیس نے درج کیا، ملزمان اعتزا زشاہ وغیرہ گرفتار ہیں۔