عدالت نے طالبہ پر تیزاب پھیکنے کا مقدمہ ڈسچارج کردیا
راولپنڈی ( نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سکول کی طالبہ پر تیزاب پھینکنے کے مقدمہ میں ملزم کو طالبہ اور اس کی والدہ کی جانب سے بیان دینے کے بعد مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا، گزشتہ روز عدالت نے کیس کی سماعت شروع کی تو سکول کی طالبہ اور اس کی والدہ نے بیان دیا کہ یہ وہ نوجوان نہیں جس نے تیزاب پھینکا ، عدالت نے سماعت مکمل کرنے اور پولیس کی جانب سے بے گناہی کی رپورٹ پیش ہونے کے بعد ملزم سیف الرحمان کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا جس کے خلاف تھانہ صدر بیرونی پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔