ڈپٹی کمشنر کا عہدہ بحال کرنا حکومتی بددیانتی ہے،شیخ وقار علی

ڈپٹی کمشنر کا عہدہ بحال کرنا حکومتی بددیانتی ہے،شیخ وقار علی

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحریک انصاف کے راہنما شیخ وقار علی خان گڈہوک نے پیر کے روز بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کا عہدہ بحال کرنا حکومتی بددیانتی کی واضح دلیل ہے وہ پہلوان پبلک سیکرٹریٹ میں مختلف دیہاتوں سے آئے ہوئے معززین سے گفتگو کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے نو آبادیاتی یادگار کو زندہ اور بحال کرتے ہوئے دراصل 2018ء کے عام انتخابات کو ہائی جیک کرنے کا منصوبہ بنایا ہے لیکن تحریک انصاف حکومت کے اس منصوبہ کو کامیاب نہیں ہونے دیگی، شیخ وقار علی خان گڈہوک نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے حکومت پنجاب نے پہلے حیلے بہانے تلاش کیے اور آخر سپریم کورٹ کے حکم پر حکومت کو بادل نخواستہ بلدیاتی انتخابات کرائے لیکن قانون سازی کرکے مقامی حکومتوں کو بے روح، بے جاں اور بے اختیار کرکے رکھ دیا اور اب عام انتخابات میں دھاندلی کرانے کیلئے حکومت نے ڈپٹی کمشنر کو مکمل اختیارات سونپتے ہوئے تمام ضلعی اداروں کو اس کے ماتحت کردیا ہے اب ڈپٹی کمشنر ہی الیکشن کیلئے تمام سٹاف بھی اپنی مرضی سے تعینات کرے گا، شیخ وقار علی خان گڈہوک نے کہا کہ تحریک انصاف دھاندلی کے ان منصوبوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ان ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریگی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -