جعلی ادویات فروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی:حسین احمد خٹک

جعلی ادویات فروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی:حسین احمد خٹک

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کمپلینٹ سیل کے چیئرمین حاجی حسین احمدخٹک نے کہا ہے کہ جعلی ادویات فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف بھرپور اپریشن کیاجائے گا ماحولیاتی الودگی پھیلانے اور دریا میں گندگی پھیکنے کی وجہ سے مچھلیاں مارنے اور دریائی پانی کو الودہ کرنے والوں کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی کی جائے گی ضلع نوشہرہ کے تمام ٹی ایم ایز فوری طورپر ڈمپر گراؤنڈ کا انتظام کریں دریا میں گندگی پھینکنے والے سرکاری افسران کے خلاف بھرپور کاروائی کرکے ان کو ضلع بدر کیاجائے گا ترقیاتی کاموں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا ناقص میٹریل استعمال کرنے والے ٹھیکیداروں اور سرکاری افسروں کو آخری بار وارننگ تمام سرکاری افسران اہم اجلاسوں میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ان خیالات کااظہارانہوں نے ضلع بھر کے سرکاری افسروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عبدالحمیدخان، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو امین الحق، اے ڈی اوز بلدیات شرافت گل، اسداللہ، ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن سجاد خان کے علاوہ تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک نے خیبرپختونخوا خصوصاً ضلع نوشہرہ میں صفائی کی حالت بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی ہے جس پر ضرور عمل کیاجائے گا انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے جعلی ادویات فروخت کرنے والے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف ایک ہفتے کے بعد بھرپور اپریشن شروع کی جائے گی تمام ادویات فروخت کرنے والے دکاندار فوری طورپر جعلی ادویات ضائع کریں ورنہ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اگر جعلی ادویات فروخت کی گئی تو ڈرگ انسپکٹر ان کا ذمہ دار ہوگا انہوں نے کہا کہ دریائے کابل میں گندگی تیزاب کی وجہ سے مچھلی اور دیگر ابی جانوروں کی نسلیں ختم ہورہی ہے اور دریا کا پانی بھی بری طرح الودہ ہورہا ہے تمام کارخانہ دار اور تحصیل کونسل کے ذمہ دار افسران فوری طورپر یہ سلسلہ بند کروائیں اور گند تلف کرنے کیلئے ڈمپر گراؤنڈ بنائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -