اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کی ناقدری ناراضگی کا سبب بن رہی ہے ،مولانا عبدالمقیت

اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کی ناقدری ناراضگی کا سبب بن رہی ہے ،مولانا عبدالمقیت

  

ہری پو ر(نامہ نگار )اللہ کی رحمتوں کی نا قدری و نا شکر ی اللہ کی ناراضگی کا سبب بن رہی ہے ہم دنیا میں جس سے فا ئدہ حاصل کر تے ہیں اس کو خوش رکھنے کی کوشش کر تے ہیں لیکن جو اللہ ہماری ایک ایک سانس پر مہر با ن ہے ہم اس کی نعمتوں کی نہ صرف نا شکر ی کرتے ہیں بلکہ نا قدر ی بھی کر تے ہیں او رحکم عدولی بھی کر تے ہیں ،نماز کی ادائیگی ہم پر فرض ہی نہیں بلکہ اللہ سے ملاقات کا ذریعہ ہے لیکن ہم نماز کی ادائیگی کو اہمیت نہیں دے رہے ،اللہ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی مانگ کر ہی ہم اللہ کے عذابوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں ان خیالا ت کا اظہار ممتاز عالم دین مو لا نا عبدالمقیت نے گذشتہ روز گو رنمنٹ ہا ئی سکول نمبر 2کے گراؤنڈ میں مرکزی جمعیت اہلحدیث اور اہلحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام نماز استسقاء کی ادائیگی کے موقع پر خطاب کر تے ہوئے کیا آج ہمیں زکوٰۃ کی ادائیگی کر تے ہوئے تکلیف محسوس ہو تی ہے اللہ کے ایک ایک حکم کی ہم نا فر ما نی کر رہے ہیں ایسے میں اللہ کے عذابوں کا ہمیں منتظر رہنا چاہیے ۔جب تک مسلمان اللہ کی حکم عدولی کرتے رہیں گے اللہ تعالیٰ ہمیں اسی طر ح عذابوں کا شکار کرتے رہیں گے اس لئے ہم سب کا یہ فرض ہے کہ ہم خود بھی او راپنے دوست احباب اہلخانہ کو بھی اس جانب گامزن کریں کہ ہم اپنی زندگیوں کو قرآن وحدیث کے مطابق بسر کریں اور غیر شرعی کاموں سے گر یز کریں اسی میں ہما ری بھلا ئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -