پہاڑی پورہ ،قاتلانہ حملہ کے ملزم کی ضمانت کنفرم
پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج پشاورعثمان ولی نے پہاڑی پورہ قاتلانہ حملہ کیس کے ملزم کو ضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے خیال محمدمہمند ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم اسحاق ساکن چغلپورہ پرالزام ہے کہ اس نے 17دسمبر 2006ء کو تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں مدعی مقدمہ مشتاق حسین ساکن چغلپورہ پرقاتلانہ حملہ کیاتھا ملزم کی گرفتاری پراس نے ضمانت پررہائی کی درخواست دائرکی اورعدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست ضمانت منظورکرلی ۔