جبوڑی صحافیوں کے خلاف بوگس مقدمات فوری طور پر ختم کئے جائیں،سلامت علی
مانسہرہ(بیورورپوٹر) جبوڑی صحافیوں کے خلاف بوگس مقدمات فوری طور پر ختم کئے جائیں ورنہ پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا جئے گا سلامت علی خان تفصلات کے مطابق ویلج کونسل چہلہ باغ کے چیئر مین سلامت علی خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ سرن ویلی کے ورکنگ صحافیوں نے ہر مصیبت میں مسائل کو اجاگر کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی انھوں نے آتھ اکتوبر کے ہولناک زلزلہ میں بھی بھوکے رہنے کے باوجود متاثرین زلزلہ کے مسائل اجاگر کیے ہیں احتجاج کی کوریج کرنے پر ان کے خلاف بوگس مقدما ت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں انھوں نے ڈی پی او مانسہرہ سے مطالبہ کیاکہ سرن ویلی کے صحافیوں کے خلاف بوگس مقدمات فوری طور پر ختم کئے جائیں شنکیاری پولیس کے خلاف سخت احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے