مالکان اراضی کو فی کنال 70لاکھ معاوضہ دیا جائے،موٹر وے متاثرین
مانسہرہ(بیورورپورٹ)مانسہرہ موٹروے متاثرین کا کہنا ہے کہ مالکان اراضی کو فی کنال 70لاکھ معاوضہ دیا جائے ، متاثرین کے وفد کی قیادت کرنے والے ارشد عباسی کاکہنا تھا کہ 1946کے بندوبست کے مطابق جو اراضی رکھ تھی وو 1970کے نہری نظام کے بعد نہری اور زرعی اراضی میں تبدیل ہو گئی مگر محکمہ مال کی غفلت سے تاحال ریکارڈ اراضی میں قسم اراضی تبدیل نہ ہو سکی جس کا نقصان مالکان اراضی کو پہنچنے کا اندیشہ ہے حکومت پاکستان کو ہم نہری زمین کا آبیانہ دیتے ہیں جسکے ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں ہماری ضلعی حکومت سے اپیل ہے کہ فوری طور پر محکمہ مال کو معاوضہ دیا جائے ورنہ احتجاج کے علاوہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہ ہوگاانھوں نے کہا کہ 70لاکھ روپے فی کنال کے علاوہ کوئی بات قبول نہیں ۔