باڑہ ،شلوبر میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ ،عوام سراپا احتجاج

باڑہ ،شلوبر میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ ،عوام سراپا احتجاج

  

باڑہ (نامہ نگار)تحصیل باڑہ قبیلہ شلوبر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کو احتجاج کرنے پر مجبور کر دیا ہے ۔شلوبر خدمت خلق کمیٹی نے ٹیسکو حکام کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بجلی ناراوا لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی تو شلوبر کے عوام بھر پور طریقے سے ٹیسکو کے خلاف احتجاج کریں گے ۔انہوں نے پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ،باڑہ بریگیڈ انچارچ اور ٹیسکو چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ شلوبر کے علاقہ میں بجلی کی ناراوا لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیا جائے ۔ گزشتہ روز شلوبر خدمت خلق کمیٹی کے ایک ہنگامی اجلاس میں جس کی صدارت حاجی اصغر خان آفریدی کر رہے تھے۔اجلاس میں مجیب الرحمان ،مسکین شاہ مسکین ،محمد آمین انقلابی ،احسان اللہ ،جہانزیب اور خدمت خلق کمیٹی کے دیگر ممبران شریک ہوئے ۔اجلاس میں یہ نشاندہی کی گئی کہ باڑہ سٹی فیڈرسے غیر قانونی بجلی کنکشن لگانے سے شلوبر عوام کی بجلی لائن اوور لوڈ ہو چکی ہے جس کی وجہ سے طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس لئے ہم مجبوراً احتجاج کی راہ اختیار کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -