ٹانک میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کا اہم انتخابی اجلاس کاانعقاد

ٹانک میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کا اہم انتخابی اجلاس کاانعقاد

  

ٹانک(نمائندہ پاکستان) ڈسٹرکٹ پریس کلب ٹانک کے اہم انتخابی اجلاس کا انعقاد، سال 2017کیلئے متفقہ طور پر آوردین محسود صدر جبکہ فیق احمد کنڈی جنرل سیکر ٹری منتخب ۔ تفصیلا ت کے مطابق اتوار کے روز سال 2017 کی نئی کابینہ کی تشکیل کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پریس کلب ٹانک کا ایک اہم اجلاس منعقد ہو ا جس میں ممبر ان نے بھر پور شرکت کی۔ اجلاس میں شریک تما م ممبران نے متفقہ طور پر سال 2017 کے لئے ملک آوردین محسود کو صدر جبکہ حاجی محمد رفیق کنڈی کو جنر ل سیکرٹری منتخب کر لیا جبکہ دیگر ممبران میں سرپرست اعلی سیدشاہ کنڈی ،نائب صدرڈاکٹر عطاء الرحمن،فنانس سیکر ٹری نور محمد برکی ،آفس سیکر ٹری تنو یر احمد شاہ اور جائنٹ سیکر ٹری نور عالم محسود شامل ہیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پریس کلب ٹانک کے نو منتخب صدر آور دین محسودنے کہا کہ پریس کلب کے امور چلانے میں کوئی دقیقیہ فروگذاشت نہیں کرینگے اور عوامی مسائل کو اجاگر کر نے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پریس کلب کے معزز ممبران کے بھر پور اعتماد کا شکریہ ادا کر تا ہوں اور انشاء اللہ ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا آخر میں پریس کلب کے تمام ممبران نے نو منتخب کا بینہ کو مبارک دی اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ دریں اثناء ضلع کی سماجی و سیاسی جماعتوں کی جانب سے ڈسٹرکٹ پریس کلب ٹانک کی نومنتخب کابینہ کو مبارک باد کے پیغامات بھیجے گئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -