بٹ خیلہ ،طویل خشک سالی کے باعث ندی نالوں میں پانی کم

بٹ خیلہ ،طویل خشک سالی کے باعث ندی نالوں میں پانی کم

  

بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ )رواں موسم سرما میں بارشوں کے نہ ہونے اور طویل خشک سالی کے باعث دریائے سوات اور بٹ خیلہ نہر سمیت تمام ندی نالوں میں پانی انتہائی کم ہو گیا ہے جبکہ دریاونہر کے وسیع وعریض پاٹ جو کہ کبھی پانی سے لبا لب بھرے اور زمین کی سطح کو چھو رہے ہو تے تھے اب ویرانے کا منظر پیش کر رہے ہیں جس سے علاقے کی خو بصورتی اور سیا حت ب پر بھی منٖی اثرات مرتب ہو رہے ہیں دوسری جانب مقامی جوہڑ اور چشمے بھی خشک ہو گئے زیر زمین آبی ذخائز میں کمی کی وجہ سے کنووں اور بورنگ میں پانی کی سطح نیچے چلی گئی ہے جس کی وجہ سے بالائی علاقوں کی آبادی کو پانی کی سخت قلت کا سامنا ہے پانی کی اس کمی سے جہاں انسانی زند گی بری طر ح متاثر ہو ئی ہے وہاں آبی حیات سمیت جانور اور پرندے بھی اس موسمی تبدیلی کی ضد میں ہے اس کے علاوہ خشکی اور ماحول میں گرد وغبار کی وجہ سے ہر دوسرا تیسرا شخص اور خصو صا بچے ناک گلے اور سینے کی بیماریوں کا شکار ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق جاری خشک سالی اور بارشوں میں کمی گذشتہ دس سالہ ریکارڈ میں سب سے زیادہ ہے جبکہ آئندہ چند روز کے دوران موسم جزوی آبرآلود رہنے کا امکان ہے اس صورت حال میں گذشتہ ایک ماہ سے ضلع بھر میں نماز استسقاء کا سلسلہ جاری ہے جبکہ باران رحمت کیلئے مختلف مساجد میں اجتماعی و انفرادی دعائیں بھی کی جارہی ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -