ہر ی پور میں روزمرہ استعمال کی اشیاء کو پر لگ گئے

ہر ی پور میں روزمرہ استعمال کی اشیاء کو پر لگ گئے

  

ہری پور (نامہ نگار )یونین کونسل کلنجر کے مرکزی دیہات گندف، صوابی میرا،کے ہوٹلوں تندوروں،پولٹری شاپس اور دودھ فروخت کرنے والوں پر کوئی حکومتی رٹ لوگو نہیں۔100 روپے کلو دودھ جبکہ روٹی کا وزن 100 گرام سے بھی کم کر کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے ۔کسی دوکاندار کے پاس کوئی سرکاری نرخ نامہ موجود نہیں ۔دوکاندار جس ریٹ پر چائیے جیسی کوالٹی کی چائیے اپنی اشیاء فروخت کر سکتا ہے ،ضلعی انتظامیہ شہر کے ساتھ ساتھ دیہات میں بھی ریٹ لسٹ پہنچانے اور اس پر عمل درآمد کروانے کے عملی اقدامات اٹھائے ،صوبائی حکومت پورے صوبے میں کوالٹی کو فروغ دینے اور یکساں اشیاء خوردونوش کے ریٹ مقرر کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے تاکہ صحت مند معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکے۔اور صوبے میں قانون کی بالا دستی نظر آئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -