متحدہ ارکان اسمبلی میں اجلاس میں شرکت سے روکنے کیلئے درخواست

متحدہ ارکان اسمبلی میں اجلاس میں شرکت سے روکنے کیلئے درخواست

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان سندھ اسمبلی کو اجلاس میں شرکت میں روکنے سے متعلق درخواست دائر کردی گئی ہے ۔پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں درخواست گزار مولوی اقبال حیدر نے ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان سندھ اسمبلی و دیگر کے خلاف اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے سے متعلق درخواست دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سندھ اسمبلی کو 6 ستمبر 2016 کو ایم کیو ایم پاکستان کے خلاف نااہلی سے متعلق ریفرنس بھیجا تھا کہ یہ ارکان اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتے کیوں کہ یہ سب اراکین ملکی کی سا لمیت کے خلاف تقریر میں شامل تھے، اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر سندھ اسمبلی کو ریفرنس بھیجا گیا تھا ۔قانون کے مطابق 30 یوم کے اندر ریفرنس کا فیصلہ سنایا جانا تھا 3 ماہ گزرنے کے باوجود تاحال ریفرنس کا فیصلہ نہیں ہوا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن کو حکم دیا جائے کہ وہ ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے ارکا ن سندھ اسمبلی کے خلاف ریفرنس کا فیصلہ کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -