بارشوں کا نہ ہونا اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا اظہار ہے ،علامہ عزیز الرحمان

بارشوں کا نہ ہونا اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا اظہار ہے ،علامہ عزیز الرحمان

  

ہری پو ر(نامہ نگار)بارشوں کا نہ ہو نا اللہ کی ناراضگی کا اظہار ہے مسلمان انفرادی و اجتماعی طور پر تو بہ استغفار کریں او راپنے اعمال درست کریں ،نبی کریم ؐکے امتی ہو نے کی وجہ سے ہم پرپتھر وں کی بارش نہیں ہو رہی ہے وگر نہ ہمارے اعمال انتہائی افسوسناک حد تک پستی کا شکار ہو چکے ہیں ،بارشیں نہ ہو نے سے مخلوق خدا تڑ پ اٹھی ہے تاہم اس مخلو ق کو اپنے خالق کے احکامات پر بھی عمل کر نا چاہیے ان خیالا ت کا اظہار ممتاز عالم دین اور جامع مسجد رسالد اریاں کے پیش امام علامہ میاں عزیز الر حمان نے گذشتہ روز چم پارک ہری پو رمیں نماز استسقا ء کی ادائیگی کے بعد گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ آج جھوٹ ،غیبت ،کینہ پر وری ،ملاوٹ ،ناجائز منافع خوری جیسے کون سے غیر اسلامی و غیر شر عی فعل نہیں جس کے مسلمان مر تکب نہیں ہو رہے یہ تو ہم پر اللہ کا احسان ہے کہ ہم اس کے پیارے محبوب ﷺ کے امتی ہیں وگرنہ ہم سے قبل اس طرح کی اخلاقی برائیوں کی شکار قوموں پر اللہ تعالیٰ پتھروں کی بارش برساتے اور انکے چہرے تک بگاڑ دیتے تھے ہم سب کو انفرادی و اجتماعی سطح پر اللہ کے حضور گڑ گڑا کر معافی مانگنی چاہیے اور اپنی اصلاح کرنی چاہیے ہم نے آج اللہ کے دین پر چلنے اور اللہ کے راستے میں خرچ کر نے کو بوجھ سمجھ لیا جس کے نتیجہ میں ہمار ا وقت او رپیسہ ڈاکٹروں اور تھانوں کچہریوں میں ضائع ہو رہا ہے لیکن ہمیں اس کا ادراک نہیں اگر مسلمانوں نے اپنی اصلاح نہ کی تو ہم مزید کئی عذابوں کا سامنا کر نا پڑ سکتا ہے اس لئے تمام قوم اللہ کی طرف رجوع کر ے انہوں نے اس موقع پر اجتماعی دعا بھی کروائی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -