ادارہ شماریات کی مردم شماریکوحتمی شکل دینے کیلئے صوبوں سے حساس علاقوں کی تفصیلات طلب

ادارہ شماریات کی مردم شماریکوحتمی شکل دینے کیلئے صوبوں سے حساس علاقوں کی ...

  

 اسلام آباد(اے این این )پاکستان ادارہ شماریات نے مردم شماری کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے تمام صوبوں سے حساس علاقوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ اسلام آباد میں مردم شماری سے متعلق میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے چیف ادارہ شماریات آصف باجوہ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں اسلام آباد اور بلوچستان سمیت حیدرآباد، میرپور خاص، مردان ،فیصل آباد سرگودھا اور ڈیرہ غازی خان میں جبکہ فاٹا آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت دیگرعلاقوں میں دوسرے مرحلے میں مردم شماری کرانے کی تجویز دی ہے مردم شماری کے لئے پینتالیس ہزار فوجیوں کی ضرورت ہوگی۔آصف باجوہ کے مطابق مردم شماری کے سامان کی ترسیل کا کام جاری ہے مردم شماری کیلئے فارم کے حوالے سے صوبوں کے اعتراضات دور کر دیئے ہیں اور اب فارم دوہزار آٹھ والا ہی استعمال ہوگا۔

ادارہ شماریات

مزید :

کراچی صفحہ اول -