سکندر حیات شیر پاؤ اور انیسہ زیب کی پشاور پریس کلب کی نئی کابینہ کو مبارکباد

سکندر حیات شیر پاؤ اور انیسہ زیب کی پشاور پریس کلب کی نئی کابینہ کو مبارکباد

  

پشاور( سٹاف رپورٹر )خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے آبپاشی و سماجی بہبود اور قومی وطن پارٹی کے صوبائی چےئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ اور صوبائی وزیر محنت و معدنی ترقی انیسہ زیب طاہر خیلی نے پشاور پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں نو منتخب صدر عالمگیر خان اور جنرل سیکرٹری شہاب الدین اور کابینہ کے دیگر ارکان کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔اپنے ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے پشاور کی صحافی برادری کے جمہوری رویے اور جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی برادری کا یہ جمہوری عمل ملک و قوم کیلئے مشعل راہ ہوگا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب کابینہ کے ارکان صحافی برادری کی خدمت اور صحافی اقدار کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔دونوں صوبائی وزراء نے کہا کہ معاشرے کی تعمیر وترقی میں صحافت کا کلیدی کردارہوتاہے۔انہوں نے کہا کہ وہ قومیں کامیابی و کامرانی حاصل کرتی ہیں جن میں صحافت زندہ اور متحرک ہو لہٰذا امید کرتے ہیں کہ نومنتخب کابینہ نہ صرف صحافتی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا فعال کردار ادا کرے گی بلکہ عوام میں بیداری اور جمہوری بنیادوں کو مضبوط کرنے کے سلسلے میں اپنے قلم اور پیشہ ورانہ خدمات کے ذریعے کوششیں کرے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -