یاسین خان خلیل کی پشاور پریس کلب کی نئی کابینہ کو مبارکباد

یاسین خان خلیل کی پشاور پریس کلب کی نئی کابینہ کو مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر )رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 5 یاسین خان خلیل نے پشاور پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں نو منتخب صدر عالمگیر خان اور جنرل سیکرٹری شہاب الدین اور کابینہ کے دیگر ارکان کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔اپنے ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے پشاور کی صحافی برادری کے جمہوری رویے اور جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی برادری کا یہ جمہوری عمل ملک و قوم کیلئے مشعل راہ ہوگا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب کابینہ کے ارکان صحافی برادری کی خدمت اور صحافی اقدار کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔